جموں وکشمیر کی وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے اسلامی دانشور وں پر زور دیا کہ
وہ دُنیا میں اسلام کا حقیقی پیغام اور اس کی صحیح تصویر عام کریں تاکہ
مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیاں دور کی جاسکیں۔سری نگر میں ان سے ملنے آئے ملیشیا کے اسلامی دانشوروں کے ایک گروپ کے ساتھ
بات
چیت کرنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دورِ جدید میں مسلم سکالروں
اور دانشوروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ، اخوت ، آپسی رواداری
کے پیغام کو پوری دنیامیں عام کریں جو اسلام کے بنیادی اقدار ہیں ۔حج و اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔